اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناراض سابق میئر شوبھن چٹرجی سے وزیر تعلیم کی ملاقات - شوبھن چٹرجی

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی ۔ سیاسی گلیاریوں میں سابق میئر کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افوائیں چل رہی ہے۔

ناراض سابق میئر شوبھن چٹرجی سے وزیر تعلیم کی ملاقات

By

Published : Jul 25, 2019, 1:29 PM IST

بی جے پی میں شمولیت کی خبروں کے درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر و سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی سے ترنمول کانگریس کے سکریٹری جنرل اور ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے طویل ملاقات کرکے پارٹی میں پھر سے سرگرم ہونے کی درخواست دی۔تاہم اب تک شوبھن چٹرجی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پارتھو چٹرجی شوبھن چٹرجی کی رہائش گاہ گول پارک میں جاتے ہوئے نظر آئے اور نصف رات میں وہ باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔

شوبھن چٹرجی کی خاتون دوست اور ملی الامین کالج کی انچارج شوبھن چٹرجی نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارتھو چٹرجی اور شوبھن چٹرجی ایک عرصے تک مل کر کام کیاہے ۔


انہوں نے کہاکہ دونوں کے درمیان ذاتی تعلقات ہیں۔ وہ کافی دیر تک رکے اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور میں بھی اس موقع پر موجود تھی۔تاہم سیاسی تجزیہ نگار اس ملاقات کو معمول کی ملاقات ماننے کو تیار نہیں ہے بلکہ اس ملاقات کی سیاسی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے۔

میئراور ریاستی وزیر کا عہدہ چھو ڑنے کے بعد سے ہی شوبھن چٹرجی پارٹی میں غیر فعال ہوچکے ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ اور ترنمول کانگریس کونسلر و ممبران کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کی قیادت اندرونی طور پرپریشان ہے۔

دوسری طرف شوبھن چٹرجی کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر ہیں۔چناں چہ پارٹی کا ایک بڑا حصہ شوبھن چٹرجی کو دوبارہ پارٹی میں سرگرم کرنے کے حق میں ہے اس لیے گزشتہ دنوں فرہاد حکیم نے شوبھن چٹرجی سے بات چیت کی تھی اور اب پارتھو چٹرجی نے چار گھنٹے تک ان کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔بیساکھی بنرجی نے کہا کہ جب دو سیاسی لیڈران کی ملاقات ہوتی ہے تو لامحالہ سیاسی امور بھی زیر غور آتے ہیں گرچہ ملاقات ذاتی نوعیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details