کوچ بہار یونیورسٹی کے سالانہ کنووکیشن میں مدعو نہیں کیے جانے پر گورنر کی ناراضگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چنرجی نے کہا کہ گورنرجگدیپ دھنکر کو رونے دیا جائے۔
خیال رہے کہ کلکتہ یونیورسٹی اور جادو پور یونیورسٹی میں سالانہ کنووکیشن کے دوران گورنر کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ پروگرام میں شرکت کیے بغیر واپس چلے گئے۔
کوچ بہار یونیورسٹی میں 14فروری کو سالانہ پروگرام منعقد ہونا ہے۔گورنر جگدیپ دھنکر کو اس کے لئے دوعت نہیں دی گئی ہے ۔
گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوچ بہار یونیورسٹی میں سالانہ پروگرام جمعہ کو منعقد ہورہا ہے اور اس تقریب میں پارتھو چٹرجی سمیت کئی ریاستی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے مگر مجھے دعوت نہیں دی گئی ہے جب کہ چانسلر کی حیثیت سے پروگرام کی صدارت کرنے کا حق میرا ہے۔
نریندر پور میں رام کرشن مشن میں لیبارٹری کا افتتاح کے دورا ن میڈیا اہلکاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر کو رونے کاسلسلہ بند کردینا چاہیے۔