کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر تعلیم برتیا باسو نے کہا کہ قانونی مشکلات کے باوجود ہم نے نوکریاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو شدید تشویش ہے ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے لیے ہزاروں اسامیاں خالی ہیں۔ قبل ازیں ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے ضابطے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جانے تھے لیکن آخرکار اسے پیش نہیں کیا گیا۔ ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے قواعد پہلے ہی تیار کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے رولز جلدسے جلد کابینہ کی میٹنگ میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔
ہیڈ ٹیچرز کی تقرری میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق اسکول سروس کمیشن صرف اسی صورت میں اشتہار دے گا جب یہ قاعدہ کابینہ سے منظور ہوگا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے قواعد کب کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول چھاتراپریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ پوجا کے بعد طلبا یونین کے انتخابات کےبارے میں بات کی جائے گی۔2017 کے بل میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ بل جلد سے جلداسمبلی میں لایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہےکہ پوجا کے بعد انتخابات ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا یونین کے قانون میں کئی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔