اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیسے لے کر نوکری دیتے ہیں کیا؟

مغر بی بنگال کے وزیر تعلیم نے اسمبلی کے اجلاس میں سابقہ بائیں محاذ حکومت پررشوت لے کر اساتذہ کو نوکرنے دینے کا الزام لگایا۔

پیسے لے کر نوکری دیتے ہیں کیا؟

By

Published : Jul 4, 2019, 6:43 PM IST


ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی نے اسمبلی میں حز ب اختلاف کے سوالوں کا جواب دہتے ہوئے کہاکہ 2011 سے قبل مغر بی بنگال میں بائیں محاذ کی حکومت کے دوران پرایمئری اسکولوں میں اساتذہ کی بحالی میں بڑے پیمانے پر دھندلی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت اسکولوں میں اساتذہ کی بحالی کے نام پر رشوت خوری کی جاتی تھی ۔اس کے باوجود بیشتر اسکولوں میں ٹیچروں کی ہوتی تھی۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ 2011 میں جب ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت آ ئی تو کئی شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی جس میں محکمہ تعلیم بھی ہے۔

پارتھو چٹرجی کے مطابق ترنمول کانگریس کی حکومت نے گزشتہ آ ٹھ برسوں میں ریاست کے تمام اسکولوں میں اتنے اساتذہ کی بحالی کردی ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ بائیں محاذ کے دور میں اتنے بڑے پیمانے پر اساتذہ کی بحالی کبھی نہیں ہو ئی تھی ۔

اسمبلی میں خطاب کر تے ہوئے وزیرتعلیم نے کہاکہ اساتذہ کی بحالی سے متعلق جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details