اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمان کی گرفتاری کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل - اردو نیوز مغربی بنگال

ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے درمیان مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کی گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

west bengal: ED arrested KD singh in money laundering case
سابق رکن پارلیمان کی گرفتاری کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل

By

Published : Jan 13, 2021, 7:49 PM IST

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کی گرفتاری کے معاملے سے خود کو الگ کر لی ہے، دوسری طرف کانگریس، لفٹ فرنٹ اور بی جے پی کے ڈی سنگھ کی گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ کے ڈی سنگھ کی گرفتاری سے ترنمول کانگریس خود کو الگ نہیں کر سکتی ہے۔ کے ڈی سنگھ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ہی راجیہ سبھا کے ممبر بنے تھے۔ اس سے وہ انکار نہیں کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور کے ڈی سنگھ کے درمیان گہرا تعلقات ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما انتخابات کے دوران کے ڈی سنگھ کے ہیلی کاپٹر استعمال کیا کرتے تھے۔ ترنمول کانگریس میں نہ جانے کے ڈی سنگھ کی طرح لوگ موجود ہیں اور نہ جانے کتنے لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

سابق رکن پارلیمان کی گرفتاری کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل

اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ کے ڈی سنگھ کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے کہ ترنمول کانگریس میں بدعنوان رہنماؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

مودی کے دور حکومت میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ: ترنمول

انہوں نے کہا کہ الکیمیسٹ کمپنی کے ذریعہ غریب لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کو غریبوں کی محنت کی واپس کرنے کا راستہ نکالا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details