اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانکورا کا ڈیم ایم معطل - west bengal ec removes bankura dm from his post with immediate effect post poll violence

انتخابی کمیشن نے ریاست مغربی بنگال کے بانکورا ضلع کے ڈی ایم اوما شنکر کو اپنے عہدے سے برخواست کردیا ہے۔

اوما شنکر

By

Published : May 13, 2019, 4:51 AM IST

Updated : May 13, 2019, 9:04 AM IST

ان کی جگہ پر مکتہ آریا کو نیا ڈی ایم مقرر کیا ہے۔

مغربی بنگال کے بی جے پی کا کہنا ہے کہ ڈی ایم اوما شنکر پر کو پہلے ہی ہٹا دیا جانا چاہئے تھے۔ بی جے پی کی جانب سے ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ووٹ لوٹنے میں مدد کی تھی۔

گذشتہ روز ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہونے کے بعد اوما شنکر کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عام طور انتخابات سے قبل اس طرح حکام کے تبادلے کئے جاتے ہیں، یا انہیں اپنےعہدے سے ہٹایا جاتا ہے ، تاہم اس بار ایسا ہوا ہے کہ انتخابات کےبعد ڈی ایم اوما شنکر کو اپنے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

Last Updated : May 13, 2019, 9:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details