مغربی بنگال کے شمالی بنگال کے اضلاع جلپائی گوڑی،کوچ بہار،علی پور دوار اور سلی گوڑی میں آج رات سات بج کر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔
زمین سے10کلومیٹر نیچے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسکی وجہ سے کئی علاقوں میں زمین اور سڑک پر دراڑیں محسوس کی گئی ہیں۔زلزلے کے اچانک کے جھٹکے سے پورے بنگال میں شدید خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گھبراہٹ میں بہت سے لوگ سڑک پر آگئے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی بنگال میں اضلاع جلپائی گوڑی،کوچ بہار،علی پور دوار اور سلی گوڑی میں چھ سکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کی شدت تقریبارییکٹراسکیل پر پانچ بتائی گئی ہے۔