اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے گنج میں کسان بل کے خلاف احتجاجی ریلی

ایس یو سی آئی کی طلبا تنظیم ڈی ایس او نے کسان بل کی مخالفت کرتے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

رائے گنج میں کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس
رائے گنج میں کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس

By

Published : Dec 16, 2020, 2:23 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کسان بل کے خلاف احتجاجی ریلی کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔

کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 18 حلیف جماعتوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے کسان بل کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہے۔

شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں ایس یو سی آئی کی طلبا تنظیم ڈی ایس او نے کسان بل کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

ڈی ایس او کے ریاستی صدر منی شنکر پٹنائک کا کہنا ہے کہ کسان بل میں ترمیم نہیں جب تک واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج اور عام لوگوں کی مخالفت بالکل جائز ہے۔ اسے کسی بھی قیمت پر دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

لاکھوں کسان اور عام لوگ کسان بل کی مخالفت کرنے والے کیا بےقوف ہیں جو سردی میں اتنی پریشانیوں کے باوجود احتجاج کر رہے ہیں۔

ڈی ایس او کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ کسان بل میں ترمیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے واپس لینے میں عام لوگوں کی بہتری ہے۔

ریاستی سطح پر کسان بل کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details