مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بارانگر تھانہ علاقے میں کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے سنتھی موڑ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتارکرکے کروڑوں روہے کی منشیات ضبط کی ۔ایس ٹی ایف نے چھاپہ ماری کے دوران لاکھوں روپے نقد بھی برآمد کئے۔West Bengal: Drugs worth crores, lakhs of Rs seized by Kolkata Police
ذرائع کے مطابق کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم بارانگر تھانہ کے تحت سنتھی موڑ پر علاقے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی ۔ایس ٹی ایف کو سڑک کے کنارے ایک گاڑی پڑی ملی ۔گاڑی کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی ۔چھاپہ ماری کے دوران گاڑی سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے ۔
ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران پاس کے ایک ہوٹل سے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ۔وہ شخص گاڑی کا ڈرائیور تھا۔اس سے پوچھ گچھ کی گئی تواس سلسلے میں حیران کن معلومات حاصل ہوئی ۔