اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Doctors Test Covid Positive: مغربی بنگال میں سیکڑوں ڈاکٹرکورونا سے متاثر

مغربی بنگال میں کورونا کے تیزی سے Corona Cases Increases in West Bengal پھیلاؤ کی وجہ سے محکمہ صحت میں افراتفری کا ماحول ہے West Bengal Doctors Test Covid Positive اور صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

مغربی بنگال میں سیکڑوں ڈاکٹرکورونا سے متاثر

By

Published : Jan 6, 2022, 7:00 PM IST

ریاستی صحت کے ڈائریکٹر اجے چکرورتی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہیلتھ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر دیباشیش بھٹاچاریہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر سومترا موہن بھی متاثر پائے گئے ہیں۔

مغربی بنگال میڈیکل کارپوریشن کے 135 افراد میں سے 87 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ہیلتھ بلڈنگ میں گروپ ٹرانسمیشن Corona Cases Increases in West Bengal ہوا ہے۔ ریاست کے تقریباً تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز بھی West Bengal Doctors Test Covid Positive کورونا سے متاثر ہے۔ چترنجن نیشنل میڈیکل کالج اور اسپتال کے 106 میڈیکل طلباء کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں 200 سے زیادہ نرسیں، ہیلتھ ورکر، ڈاکٹر متاثر پائے گئے ہیں۔ کلکتہ کے ہی این آر ایس اسپتال میں تقریباً 198 افرادمثبت پائے گئے ہیں۔ کلکتہ کے نیشنل میڈیکل کالج اور ہسپتال میں 182 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 107 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سروس ڈاکٹرز فورم کے خزانچی ڈاکٹر سوپن بسواس جو خود بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح اس بار بھی ڈاکٹرز، نرسیں اور ہیلتھ ورکرز بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے محکمہ صحت متاثر ہوگیاہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ حکومت کورونا کے معاملات پر توجہ دے اور آپریشن اور سرجری جیسی غیر ضروری خدمات کو فی الوقت ملتوی کرے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بیڈز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس وقت سرکاری اسپتالوں میں صورتحال معمول پر ہے۔ تاہم اگر اعداد و شمار اسی طرح بڑھتے رہے تو اگلے ہفتے ہسپتالوں میں بیڈز کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details