مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے اقبال پور میں واقع ایک نجی ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے بعداس کے رشتہ داروں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے علاوہ وہاں موجود ڈاکٹر کی پٹائی بھی کی گئی ۔
مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ایک حاملہ خاتون کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں آج انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا ۔ آج صبح ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کے رشتہ داروں کو خاتون کی موت کی اطلاع دی۔
اطلاع پا کر رشتہ دار ہسپتال پہنچے اور وہاں ہنگامہ کھڑ اکردیا۔ رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی پٹائی کردی ۔
موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں کیا ۔ خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیشن کی جارہی ہے۔ اب تک اس کیس کے سلسلے میں کسی کی گر فتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
خاتون کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت اوراس کے بعد خاتون کی حالت بالکل ٹھیک تھی۔ ڈاکٹروں نے بھی خاتون کی حالت سے رشتہ داروں کو واقف کرایا تھا۔
انہوں نے کہاکہ لیکن صبح ہسپتال انتظامیہ نے فون کرکے بتا یا کہ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون رات میں بالکل ٹھیک تھی تو صبح میں اس کی موت کیسے ہو سکتی ہے۔