مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنئیررہنمامکل رائے نچلی عدالت کے فیصلے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا مگر کلکتہ ہائی کورٹ نے مکل رائے کو ہدایت دی کہ وہ اپنے آواز کا نمونہ لے کر نچلی عدالت میں جائیں۔
عدالت نے کہا کہ مکل رائے کے آواز کا نمونہ صرف بڑا بازر کرپشن کیس کیلئے ہوگا اور دوسرے کیس کیلئے یہ نمونہ قابل قبول نہیں ہوگا۔سرسونا پولس اسٹیشن میں بھی مکل رائے کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں عدالت نے کہا کہ مکل رائے کی آواز کا نمونہ صرف ایک کیس کیلئے معتبر ہوگا۔