مغربی بنگال West Bengal میں حالات سازگار ہونے کے بعد نویں جماعت تا گریجویٹ کے طالب علموں کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے Educational activities resumed گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے نوٹیفکیشن کے 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو اسکولوں میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
مغربی بنگال حکومت West Bengal Government کی جانب سے ابھی تک مدرسوں Madrasas اور پرائمری اسکولوں کے طلبا کےلیے کوئی بھی اعلان ہیں کیا گیا ہے۔ مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مولانا مفتی مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ مدرسوں میں بھی مکمل طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کی تعلیم پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ان بچوں کو کب تک گھروں میں ہی بیٹھا کر رکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نئے گائیڈ لائنز کو جاری کرتے ہوئے تمام مدرسوں Madrasas کو کھول دے جبکہ تمام مدارس میں سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔