اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dumdum Murder سابق فوجی جوان نے بیوی اور بیٹی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی - مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کی خبر

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم علاقے میں ایک سابق فوجی جوان نے اپنی بیوی اور بیٹی کا قتل کرنے کے بعد ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

سابق فوجی جوان نے بیوی اور بیٹی کا گلاگانٹنے کے بعد خودکشی کرلی
سابق فوجی جوان نے بیوی اور بیٹی کا گلاگانٹنے کے بعد خودکشی کرلی

By

Published : Aug 19, 2023, 12:00 PM IST

شمالی24 پرگنہ:یہ وحشیانہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے دم دم میونسپلٹی علاقہ کے وارڈ نمبر 10 میں پیش آیا جہاں بیوی اور بیٹی کا قتل کرنے کے بعد سابق فوجی جوان گوتم بندوپادھیائے (48) نے مدھیم گرام اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ گوتم کی لاش آج صبح مدھیم گرام اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر برآمد ہوئی۔ اس کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ اس کا گھر دم دم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 میں ہے۔ گوتم کی بیوی اور اس کی بیٹی کی لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئی جن کے گلے خون سے لت پت تھے۔

یہ بھی پڑھیں:KP Reaction On Unnatural Death جادو پویونیورسٹی میں طالب علم کی موت: گرفتار افراد کے بیانات سے پولس مطمئن نہیں

تفتیش کے بعد پولیس نے اندازہ لگایا کہ گوتم نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے مدھیم گرام میں لوکل ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ متوفی گوتم کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے بات کرنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ سابق فوجی کو ذہنی پریشانی تھی۔ اس کے ساتھ ہی خاندانی طور پر اختلافات بھی چل رہے تھے۔پولیس کو معلوم ہوا کہ گوتم بکل بھی شراب پی رکھی ہوئی تھی۔ لیکن علاقہ مکین سوچ بھی نہیں سکتے کہ گوتم اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے ایسی حرکت کرے گا۔پولیس نے تینوں کی لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details