اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہم ''دیدی کو بولو'' کے مقابلے '' دیدی جواب دو'' - سوشل میڈیا

مغربی بنگال کی سی پی ایم نے ممتا بنرجی کی مہم ''دیدی کو بولو'' کے مقابلے ''دیدی جواب دو'' کے نام سے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مہم ''دیدی کو بولو'' کے مقابلے '' دیدی جواب دو''

By

Published : Jul 30, 2019, 7:36 PM IST

سنہ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے عوام سے رابطہ کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہیلپ لائن اور خصوصی سائٹ شروع کرنے کے اعلان کے بعد مغربی بنگال اپوزیشن پارٹیوں نے تنقید کر تے ہوئے اسے پرشانت کشور کے مشورے کا نتیجہ قراردیا ہے۔

سی پی ایم نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ممتا بنرجی کے سامنے کئی سوالات رکھے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ عوام سے رابطہ کرنے سے قبل عوام کے ان سوالوں کا جواب دیں۔جن میں اہم سوالات یہ ہیں۔

ممتا بنرجی نے دو لاکھ افراد کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا،اس کا کیا ہوا؟ اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ ریاستی وزراء اورپارٹی لیڈرو ں کے رشتہ داروں کو ہی کیوں ملازمت دی گئی ہے؟ عام آدمی کو روزگار کب ملے گا؟

عدالت سے گورنر تک ہر ایک ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر صورت حال کھڑا کررہے ہیں،آخر بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں اور پولس کا سیاسی استعمال کیوں ہوتا ہے؟مڈڈے میل ہفتے میں تین دن نہیں ملتے ہیں،20فیصد کٹ منی کا خاتمہ کب ہوگا۔

ممتا دیدی کیا آپ نے شاردا گروپ کے بوس سدیتو سین اور گوروز ویلی گروپ کے چیر مین گوتم کندو سے کالمپونگ میں خصوصی طور پر ملاقات نہیں کی تھی۔ریاست پر قرضوں کا بوجھ کیوں بڑھ رہا ہے؟عوام سے لوٹے گئے روپے کب واپس ہوں گے؟ آخر اب آپ کی پینٹنگ کوئی کیوں نہیں خریدتا ہے۔

ممتادیدی آپ نے ملک میں جمہوریت کے خاتمہ پر سوال اٹھایا تھا آخر بنگال میں جمہوریت کب بحال ہوگی۔بنگال میں پ ولس کے وزیر کون ہیں؟آپ آر ایس ایس کے خلاف خوف بولتے ہیں مگر آپ کے دور اقتدار میں ہی آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ کیوں ہوا ہے۔

گزشتہ 8سالوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی انڈراسٹیننگ کی وجہ سے ریاست میں درجنوں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔سی پی ایم نے سوال پوچھاہے کہ دیدی نے 2016کے اسمبلی انتخابات میں کہا تھا کہ اگر امیدواروں کے نام کے اعلان سے قبل ناردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آتا تو وہ اس میں ملوث افراد کو ٹکٹ نہیں دیتی۔

مگر آپ اپنی بات سے منحرف ہوگئی لوک سبھا انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا اور ناردا میں ملوث لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details