کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو دھرمتلہ میں میٹنگ کرنے کی اجازت دینے پر کولکاتا پولیس پر شدید نکتہ چینی کی۔ محمد سلیم نے الزام لگایا کہ بدھ کو بائیں محاذ کے اعلان کردہ جلوس کے روٹ میں تبدیلی کے لئے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔ ٹی ایم سی کے اشارے پر ہمارے روٹ بدلے گئے ہیں۔
حکمران جماعت پر طنز کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنمامحمد سلیم نے کہاکہ یہ چوروں، ڈھونگوں کی میٹنگ ہے، جو کالج میں داخلے کے 30-35 ہزار روپے لیتے ہیں۔یہ ان لوگوں کی میٹنگ ہے جو تعلیمی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ محمد سلیم نے کہاکہ ایس ایف آئی سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ہے ایس ایف آئی کی میٹنگ میں جہاں کالج کے طلبہ شرکت کریں گے؟ طلبہ تنظیم کے حامیوں کو میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ملی ۔