کولکاتا:گجرات اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی تشہیر ی مہم کے دوران سابق رکن پارلیمان اور اداکار پریش راول کے بنگالیوں اور مھچلی کو لے کر نسلی تبصرہ کرنے کو لے کر مغربی بنگال میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔West Bengal CPIM Lodge Complaint Against BJP EX MP Paresh Rawal
اسی درمیان مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان پریش راول کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
سی پی آئی ایم نے پارش راول کے خلاف شکایت درج کرائی سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ تشہیری مہم کے دوران آپ (پریش راول)کو کچھ بھی بولنے کی آزادی نہیں ہے۔آپ نے بنگالیوں کو لے کر جو تبصرہ کیا ہے۔اس کا کتنا گہرا اثر پڑ سکتا ہے اور آپ اندازہ نہیں لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پریش راول نے جان بوجھ کر بنگالیوں کے جذبات کو ٹہس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔آپ روہنگایہ ،بنگلہ دیشیوں کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے بنگالیوں پر کیسے چلے آئے۔بنگالیوں کو مذاق بنا لیا ہے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:CPIM True History Campaign سی پی آئی ایم نے شہر کے 25مقامات پر تاریخ کا اوپن کلاس شروع کیا
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھی بنگالیوں کو ہلکے میں لیا تھا اس کا نتیجہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ پریش راول اپنی پارٹی کو خوش کرنے کی کوشش میں جو کہہ دیا ہے اس پر انہیں معافی مانگی پڑے گی۔
واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمان اور اداکار پریش راول نے گجرات میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کو مھچلی تل کر کھلائیں گے ۔اس کے بعد انہوں نے روہنگیا اور بنگلہ دشی لفظ کے بجائے بنگالیوں کا استعمال کیا تھا۔West Bengal CPIM Lodge Complaint Against BJP EX MP Paresh Rawal