مغربی بنگال سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ سوجن چکرورتی نے کہاکہ گورنر کا عہدہ آئینی ہوتا ہے۔ اس عہدے کا ہر حال اور قیمت پر اس کا احترام کرنا ہوتا ہے۔
انہون نے کہاکہ میں نے پہلے بھی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرکے کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی کرنے کے بجائے وہ کاموں پر توجہ دیں۔ اس سے ریاست کے ترقیاتی کام بھی جارررہیں گے اور ان احترام بھی ہوتارہے گا۔
'گورنر کو اپنے معیار کا خیال رکھنا ہوگا' سی پی آ ئی ایم کےرہنما کاکہنا ہے کہ لیکن گورنر جگدیپ دھنکر پہلے ریاستی حکومت کی تنقید کر تے ہیں اور پھر بعد تعریف کرتے ہیں۔ آخروہ کیا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر نے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں وہی بات کہی ہے جو ریاستی حکومت نے لکھ کر دی تھی۔ اس سے ہیٹ کر انہوں نے کوئی بات نہیں کی ہے۔
اسمبلی میں بایاں محاذ کے رہنمانے کہاکہ آئندہ 10 فروری سے اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنا حکومت کا کام ہے۔ بجٹ میں عام لوگوں کا خیال رکھا گیا تو ٹھیک ہے ورنہ اپوزیشن مخالفت کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
'گورنر کو اپنے معیار کا خیال رکھنا ہوگا' واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو تمام تر قیاس آرائیوں کو بریک لگاتے ہوئے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے افتتاح میں حکومت کا ہی تحریرکردہ خطبہ ہی پیش کیا
انہوں نے اس درمیان اپنے اختلافات کا ذکر نہیں کیا ۔جب کہ ایک دن قبل گورنر نے اشارہ دیاتھا کہ وہ حکومت کا تحریر کردہ خطبہ پڑھنے کے علاوہ اپنی بات بھی رکھیں گے۔