اردو

urdu

ETV Bharat / state

انوبرتا منڈل اور دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

سابق رکن پارلیمان اور سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد نے سلیم نے ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایف آ ئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

انوبرتا منڈل اور دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
انوبرتا منڈل اور دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jan 13, 2020, 11:50 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش اکثروبیشتر منتازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس مر تبہ انہوں نے ایک متنازعہ بیان دے کر بھارت کی سیاست میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

ندیا ضلع کے رانا گھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی حمایت میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

اس کے بعد جوابی حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کوگولی مارنی چاہئے۔

سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم کاکہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک ہی طرح کی سیاست کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پہلے دلیپ گھوش متنازعہ بیان دیتے ہیں پھر اس کے بعد ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل مرکزی حکومت کو ریاستی بی جے پی کے صدر کو گولی مارنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سی پی آ ئی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ دونوں گولی مارنے کی بات کہتے ہیں ۔دونوں سے اسی بات کی امید کی جاسکتی ہے۔ ان دونوں کو سیاسی بائیکاٹ کرنے چاہیے کیونکہ بنگال میں سیاست میں ایسی چیزوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کے خلاف ایف آ ئی آر درج کرنی چاہیے تا کہ دیگر سیاسی رہنما ؤں کو سبق مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details