اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دنیا میں بھارت کاوقار مجروح ہوا' - مغربی بنگال سی پی آ ئی کے سنیئر رہنما حنان ملا

سی پی آ ئی ایم کے سنیئررہنما حنان ملا نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسی کے سبب پوری دنیا میں بھارت کا وقار مجروح ہو ا ہے۔

'دنیا میں بھارت کاوقار مجروح ہوا'
'دنیا میں بھارت کاوقار مجروح ہوا'

By

Published : Jan 29, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:36 AM IST

مغربی بنگال سی پی آ ئی کے سنیئر رہنما حنان ملا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکومت جب سے مرکز میں آ ئی ہے اس وقت سے بھارت کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی اب تک جتنی بھی پالیسیاں لائی ہے اس سے ملک کو نقصان ہو ا ہے۔ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما چاہئے کچھ بھی کہہ لے لیکن سچائی یہ ہے کہ عالمی سطح پر ملک کو نقصان ہو اہے۔

'دنیا میں بھارت کاوقار مجروح ہوا'

سی پی آ ئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی مثال یوروپین پارلیمنٹ میں بھارت کی کئی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں بھی بھارت کی پالیسی پر تنقید کی گئی۔ ہر محاذ پر بھارت کو تنقید کا سامنا کرناپڑا۔ اس کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ حکمراں جماعت بی جے پی ہے۔

حنان ملا کاکہنا ہے کہ بھارت ایک مہان ملک ہے۔ ملک کی معیشت بھی کافی مضبوط تھی لیکن مرکز میں جب سے بی جے پی کی قیادت والی حکومت آ ئی اس وقت سے ہی ملکی معیشت کو نظر لگ گئی ہے۔

'دنیا میں بھارت کاوقار مجروح ہوا'

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پاس ملک کی معیشت کوپھر سے مضبوط کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر منصوبہ بندی ہوتی تو وہ مذہب کے نام پرسیاست کواتنی اہمیت نہیں دیتی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details