مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے جلنگی تھانہ علاقے میں گزشتہ روز شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں کی مبینہ فائرنگ میں دو لوگوں کی موت کے خلاف سی پی آ ئی ایم نے احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا۔
احتجاجی جلسے کی قیادت کرتے ہوئے سی پی آ ئی ایم کے رہنما تنمے بھٹا چاریہ نے کہاکہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کو ممتابنرجی کنٹرول کررہی ہیں یا بی جے پی کے رہنما ۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ لیکن ایک بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے مظاہرین کو گولی کرنے کی کیا بات کہی دی ۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ دوسرے دن مرشد آباد کے جلنگی تھانے کے تحت صاحب نگر میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔