مغربی بنگال سی پی آ ئی کے سنیئر رہنما حنان ملا کا کہنا ہےکہ بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نفرت کی سیاست او ر اشتعال انگز بیانات کے سبب حالات میں تیزی بدلا ؤ آ ئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات ابھی ہے لیکن بی جے پی کے رہنما ؤں اور ان کی تنطیموں نے مہینوں سے ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت کی پالسی اپنا رکھی ہے۔
'نفرت کی مہم کے سبب پرُتشدد واقعے ہوئے' سی پی آ ئی کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی وجہ سے نئی نسل میں اقلیتی طبقے کے لئے نفرت پائی جارہی ہے۔ ان ہی وجوہات کے سبب اقلیتی طبقوں پر حملے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہلی ااسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران انگنت اشتعال انگز بیانات سامنے آ ئے ہیں۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے جس طرح سے بیانات دی ہے ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔
سی پی آ ئی رہنما کے مطابق الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں کڑی کارروا ئی کرنے کی ضرورت ہے لیکن اب تک سمجھ میں نہیں آ یا ہے الیکشن کمیشن نے ان لوگوں کے خلاف معمولی کارروائی کیوں کی ۔
'نفرت کی مہم کے سبب پرُتشدد واقعے ہوئے' انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اشتعال انگزبیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما ؤں پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردینی چایئے۔
حنان ملا نے کہاکہ سی پی آ ئی روز اول سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہے۔ سی پی آ ئی نے تمام 13 ریاستوں کے وزرا اعلیٰ کو خط لکھ کر این آرسی اور این پی آر کو روکنے کے اعلان کا مشورہ دہاہے۔