گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد نو ہزار سے کم ہوکر 8923 ہو گئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں ایک ہزار کمی آئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو ریاستی محکمہ صحت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق بنگال کی حالت دوسری ریاستوں سے کافی بہتر ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کا امکان روشن ہے۔
ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ ڈیڑھ مہینے کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز کی تعداد دس ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔ سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہی کورونا کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان ہی تیسری لہر کے آنے کا خدشہ ہے، لیکن جس طرح مغربی بنگال حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرکے حالات پر قابو پایا وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے بجائے اسے اور سخت کر دیتی تو جون مہینے کے آخر تک کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پا لیا جاتا اور اس کی مدد سے تیسری لہر کو بے اثر کیا جا سکتا ہے۔
- مغربی بنگال کے اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر
شمالی 24 پرگنہ : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1850
کولکاتا : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1،040