اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے روڈ شو میں متنازع نعروں کی گونج

ہگلی ضلع کے چندن نگر میں شھبندو ادھیکاری کے روڈ شو کے دوران بی جے پی کے حامیوں منتازع نعرے بازی کی۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس انتخابی ریلی میں متنازع نعرے لگائے گئے تھے۔

By

Published : Jan 20, 2021, 6:46 PM IST

بی جے پی کے روڈ شو میں بھی متنازعہ نعرہ بازی کی گونج
بی جے پی کے روڈ شو میں بھی متنازعہ نعرہ بازی کی گونج


حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی رہنماں کی آمدو رفت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس درمیان منتازعہ نعرہ بازی کا مقابلہ شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی ریلی کے دوران منتازعہ نعرہ بازی کے بعد ہگلی ضلع کے چندن نگر (کسی زمانے میں فرنچ کالونی تھا) میں شھبندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی روڈ شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔

چندن نگر میں روڈ شو کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے متنازع نعرہ بازی کرنے لگے۔

متنازع نعرہ بازی کے بعد چندن نگر اور اس کے اطراف میں کشیدگی پھیل گئی۔

وہیں، بی جے پی کے رہنماؤں نے متنازع نعرہ بازی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے متنازع نعرہ بازی کا واقعہ منظرعام پر آنے کے بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دہلی میں بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے اس جملے کا استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ روز منگل کو کولکاتا میں ترنمول کانگریس کی ریلی کے دوران گولی مارو کے نعرے لگائے گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر شھبندو ادھیکاری کے روڈ شو میں بی جے پی نے بھی متنازع نعرہ بازی کر کے ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔

کانگریس کے ریاستیصدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ ان سے اس سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا میں ترنمول کانگریس کی ریلی کے دوران متنازع نعرہ بازی کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details