اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس ہمیشہ کسان بل کی مخالفت کرتی رہے گی'

مالدہ ضلع کانگریس کی جانب سے کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگ شامل ہوئے.

مالدہ ضلع کانگریس
مالدہ ضلع کانگریس

By

Published : Nov 2, 2020, 3:51 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں کانگریس کے حامیوں نے کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مالدہ ضلع کانگریس

ضلعی کانگریس کی کور کمیٹی کے ممبر مشتاق عالم نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے کانگریس کی حکومت نے بینک, پوسٹ آفیس, ریلوے سمیت تمام شعبوں کو آگے لے جانے کی جتنی کوشش کی تھی اس پر آج پانی پھیرا جا رہا ہے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام منافع بخش اداروں کو نجی کاری میں بدل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان بل سے لوگوں کو نقصان ہو گا جسکی کانگریس ہمیشہ مخالفت کرتی رہے گی.

آل انڈیا کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details