مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرام پور کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے اپنے خط میں سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے علاوہ لکھا ہے کہ بنگال سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
لاک ڈائون کی وجہ سے یہ لوگ اپنے گھر نہیں آرہے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر تجویز پیش کی ہے کہ بنگال کے شہریوں تک تک پہنچنے کی کوشش کی جائے اور ان کی ہرممکن مددکی جائے ۔یا پھر انہیں واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں ۔
ادھیر رنجن چودھری نے بنگال حکومت سے کہا کہ اس سلسلے میں ہیلپ لائن بھی شروع کی جائے ۔ادھیررنجن چودھری نے دہلی میں واقعے اپنی رہائش ہمایوں روڈ پر کنٹرول روم شروع کیا ہے ۔یہاں رابطہ کرنے والوں کی مدد کی جارہی ہے ۔