اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیرداخلہ کو استعفیٰ دینا چا ہئے' - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ وزیرداخلہ امت شاہ کو دہلی تشدد پرقابو پانے پر ناکام ہونے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا۔

'وزیرداخلہ کو استعفیٰ دینا چا ہئے'
'وزیرداخلہ کو استعفیٰ دینا چا ہئے'

By

Published : Mar 11, 2020, 10:50 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ ایوان میں دہلی تشدد کے سلسلے میں جوبحث ہوئی ہے وہ غیر تشفی بخش ہے۔

'وزیرداخلہ کو استعفیٰ دینا چا ہئے'

انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ کا بیان غئر تشفی بخش ہے اس سے پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اس بیان سے کوئی مطمئین نہیں ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو تحریری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔ استعفیٰ سے کے علاوہ کچھ اور منظور نہیں ہے۔آگے بھی اس پر بحث جاری رہنے کا امکان ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ ہماری رہنما سونیا گاندھی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے وزیرداخلہ سے استعفیٰ کا مطا لبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آ خر ایسی کیا بات ہے کہ وزیر داخلہ دہلی تشدد پر خاموش ہیں۔ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ایوان کے نمائندے سمیت ملک کے ہر بھارتی دہلی تشدد سے متعلق امت شاہ سے جواب کا منتظیر ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو معلوم ہونا چا ہئے کہ دہلی تشدد ملک کے لئے سب سے بڑا المیہ ہے ۔اس سےبھی بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگوں کی موت پر حکومت اور وزیرداخلہ کی خاموشی ۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ دہلی پولیس کے خلاف کوئی نہیں ہے۔دہلی پولیس رول ماڈل ہے لیکن انہیں کام کرنے نہیں دیا گیا۔ دہلی پولیس کو جب کام کرنے نہیں دیاگیا تو اس حالات پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔ ہم حالات پر قابو نہ پانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دارالخکومت دہلی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کو لے کر اس کے حامیوں اور مخالفن کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔

اس کے سبب شمال مشرق دہلی میں تشدد کے دوران 45 سے زائد افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details