اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر چودھری نے ممتا ۔ شاہ کے درمیان ملاقات پر تنقید کی - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور امت شاہ کی میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی جل رہا ہے اور ممتا، امت شاہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔'

ادھیر چودھری نے ممتا ۔ شاہ کے درمیان ملاقات پر تنقید کی
ادھیر چودھری نے ممتا ۔ شاہ کے درمیان ملاقات پر تنقید کی

By

Published : Feb 28, 2020, 11:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:01 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'دہلی میں حالات خراب ہیں۔ پورا ملک بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کررہا ہے لیکن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔ یہ کسی ملاقات ہے۔'

ادھیر چودھری نے ممتا ۔ شاہ کے درمیان ملاقات پر تنقید کی

انہوں نے کہاکہ دونوں کے درمیان ملاقات سے کسی کوکوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ دہلی کے مسئلے کو سلجھاناہی سب سے اہم ہے لیکن وزیرداخلہ امت شاہ بھونیشور میں میٹنگ کررہے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے بلدیاتی انتخابات میں پرامن ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن اور بنگال حکومت پر امن پولنگ کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

ادھیر چودھری نے ممتا ۔ شاہ کے درمیان ملاقات پر تنقید کی

اس کے علاوہ ادھیر رنجن چودھری نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شا ہ کے ساتھ ممتا بنرجی کی میٹنگ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دہلی جل رہا ہے اور ممتا امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ آج ممتا بنرجی شمالی مشرقی علاقائی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں شریک ہوئیں جس میں بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی معمولی باتوں پر میٹنگوں کا بائیکاٹ اور احتجاج کرنے کا معمول رہا ہے۔مگر دہلی میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات کے باوجود ممتا بنرجی نے میٹنگ کے بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہی ہیں تو دوسری طرف ممتا بنرجی بی جے پی رہنماوں کے ساتھ ملاقات میں ا ضافہ کررہی ہیں۔ بھونیشور میں ملکی سکیورٹی کے سلسلے میں میٹنگ کررہے ہیں لیکن وہاں بھی انہوں (امت شاہ) نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی بات کرکے سب کو مایوس کردیا۔

خیال رہے کہ کانگریس نے ممتا بنرجی سے اپیل کی تھی کہ وہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کا بائیکاٹ کریں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details