اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریسی ارکان کی معطلی کیوں؟'

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ایوان میں کانگریسی رہنماؤں کو کس وجہ سے معطل کیا گیا ہے، اس کا جواب کون دے گا۔

'کانگریسی ارکان کی معطلی کیوں'
'کانگریسی ارکان کی معطلی کیوں'

By

Published : Mar 5, 2020, 8:55 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کانگریسی ارکان پارلیمان کو ہی کیوں معطل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریسی رہنماؤں کی غلطی کیا ہے۔ اسپیکر کو اس پر واضح پیغام دینا چا ہیے تھا لیکن انہوں نے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کہا۔

'کانگریسی ارکان کی معطلی کیوں'

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ کانگریس پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بحث چاہتی ہے۔ مرکزی حکومت دہلی تشدد پر بحث کرنے میں کیا تکلیف ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بات کریں لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہورہے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اگر دہلی تشدد پر بحث کا مطالبہ کرنے والے رکن پارلیمان کو معطل کردیا جائے تواس پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کیاہمارے ملک میں ڈکٹیٹر شپ چل رہا ہے ۔

لوک سبھا میں صدر نشیں کی میز سے کاغذات اٹھاکر پھاڑنے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا۔ انہیں فوری اثرات سے موجودہ بجٹ اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے رکن ہیں۔ گوروگوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details