اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا حکومت ملازمین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے' - اپوزیشن رہنما

کانگریس کے سینیئر رہنما عبدالمنان نے ممتا بنرجی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنائے بغیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی صد فیصد حاضری کو لازمی قرار دینا بالکل غلط ہے۔'

'ممتاحکومت ملازمین کے ساتھ کھواڑ کررہی ہے'
'ممتاحکومت ملازمین کے ساتھ کھواڑ کررہی ہے'

By

Published : Jun 8, 2020, 7:26 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ 'اَن لاک جاری ہے۔ اس دوران مرکزی حکومت نے کئی شعبوں میں راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں کو کنتا فائدہ ہوگا اور کتنا نقصان، آنے والے دنوں میں اس کا پتہ چل جائے گا۔'

'ممتاحکومت ملازمین کے ساتھ کھواڑ کررہی ہے'

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرح ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے بھی آناًفاناً میں سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ۔ سرکاری دفاتر میں صدفیصد ملازمین کی حاضری کو بھی لازمی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو کیوں لازمی قرار دیا گیا۔ دفاتر تک پہنچنے میں ملازمین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر سرکاری اور پرائیوٹ بسیں کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے کہ لوگ بسوں سوار ہونے کے لئے سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں۔ لوگوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرانے میں حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اپوزیشن رہنما کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی یکے بعددیگرے غلط فیصلے کررہے ہیں۔ ان کے غلط فیصلے کی وجہ سے ریاست میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہےاوروہ(وزیراعلی) بیرون ریاستوں سے اپنے اپنے گھر واپس آنے والے غریب مزدوروں کو الزام ٹھہرارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پہلے کاموں اور فیصلوں کا تجزیہ کرے اورا س کے بعد غریب مزدوروں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگائے ۔ غریب مزدور پہلے ہی قسمت کے مارے ہیں۔ان کی پریشانیوں کو مزید بڑھانے کی کیا ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی حکومت سے اب چکے ہیں۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی کی حکومت کو مزدور مخالف فیصلے کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details