مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس وقت جو صورت حال ہے ان حالات میں ہماری ترجیحات میں مناسب ادویات، اسپتال، بستر، وینٹی لیٹر، ڈاکٹروں نرسوں کے لباس کی فراہمی کی ضرور ت ہے۔مگر مودی ان کاموں پر توجہ دینے کے بجائے موم بتی اور گھنٹی بجانے جیسے علامتی کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بہرام پور لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیرا عظم نریندر مودی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے ذریعہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ لوگوں کے پاس اپنی جیب میں پیسہ نہیں ہیں، راشن نہیں ہے، لوگ نہیں جانتے کہ کل کیا کھانا ہے، اور وزیر اعظم نے موم بتیاں جلانے کے لئے کہا ہے۔ وہ ایک سیاسی تقریب کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔