اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال انتخابات: کانگریس، بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں پر تبادلہ خیال جلد - اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم

آئندہ برس ہونے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس اور بائیں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال جلد از جلد کیا جائے گا۔

بنگال انتخابات:کانگریس، بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں پر تبادلہ خیال جلد
بنگال انتخابات:کانگریس، بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں پر تبادلہ خیال جلد

By

Published : Oct 15, 2020, 7:56 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر آئندہ ہفتے سے بات چیت شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ اس بات کی اطلاع ریاستی کانگریس کے صدر نے دی ہے۔

مغربی بنگال میں گذشتہ ایک برس سے کانگریس اور بائیں محاذ مشترکہ طور پر ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مرکزی میں بی جے پی کی پالیسیز کے خلاف آواز بلند کررہی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اس کے لیے کانگریس اور بائیں محاذنے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف لفٹ فرنٹ چئیرمین بمان بوس نے بھی سیٹوں کی تقسیم پر جلد تبادلہ خیال کرنے کی بات کہی ہے

ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سیٹ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کرنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیز کے درمیان جتنی جلد سیٹز کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو جائے اتنا ہی انتخابی تشہیر کے لیے زیادہ وقت مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان بات چیت شروع ہوجائے گی اور ممکن ہے کہ سب کچھ امید کے مطابق رہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں پارٹی ریاست کے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سیٹ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کرنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سخت مقابلہ کے لیے ایک مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'وقت سے پہلے سیٹز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسمبلی انتخابات کے وقت کسی بات کو لے کر تنازعہ نہ ہو'۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف لفٹ فرنٹ چئیرمین بمان بوس نے بھی سیٹوں کی تقسیم پر جلد تبادلہ خیال کرنے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ اگلے سنہ 2021 کے اپریل اور مئی تک مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہو نے ہیں، جہاں بائیں محاذ اور کانگریس اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف انتخابی میدان میں اپنا زور آزمائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details