اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی اہم میٹنگ - اسمبلی انتخابات

اسمبلی انتخابات سیٹز کی تقسیم اور مشترکہ طور حکمت عملی تیار کرنے کے سلسلہ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی۔

اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی اہم میٹنگ
اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی اہم میٹنگ

By

Published : Jan 7, 2021, 10:32 PM IST

مغربی بنگال لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اسمبلی انتخابات سیٹز کی تقسیم اور انتخابی تشہیر کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔


اسمبلی انتخابات کو لے ہونے والی اس اہم میٹنگ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے کیی اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی
کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا رکن پارلیمان پردیپ بھٹاچاریہ،حزب اختلاف رہنما عبدالمنان سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔


مرشد آباد میں عوامی جلسہ ہونے کے سبب مغربی بنگال پردیش کانگریس دھیر رنجن چودھری اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر پاے۔


لفٹ فرنٹ کی جانب سے چیرمین بمان بوس،سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا اور سوجن چکرورتی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔


لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی تشہیر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے مضبوط حکمت عملی تیار کر کے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھولنے کا بالکل صحیح وقت ہے۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو توڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔


مغربی بنگال کے عوام کو اب ایک مضبوط اور متوازن متبادل کی تلاش ہے جسے ہم پوری کر سکتے ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ لفٹ فرنٹ اور کانگریس کا اتحاد اپنی اپنی پوری طاقت کے انتخابی میدان میں اترے گا تو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اس کی سابقہ حلیف جماعت بی جے پی کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details