اردو

urdu

ETV Bharat / state

بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ داخل کیا

کانگریس اور سی پی ایم کے امیدوار بکاش رنجن چودھری نے مغربی بنگال سے پانچواں رجیہ سبھا رکن کے لئے پرچہ داخل کیا۔

بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ داخل کیا
بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ داخل کیا

By

Published : Mar 12, 2020, 9:06 PM IST

مغربی بنگال پر دیش کانگریس اور سی پی ایم کے مشترکہ امیدوار بکاش رنجن چھٹا چاریہ نے ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو راجیہ سبھا کے لئے پرچہ داخل کیا۔

بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ داخل کیا

پر چہ داخل کرنے کے بعد سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کہاکہ راجیہ سبھا میں کانگریس اور سی پی ایم کے مشترکہ امیدوار کی جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اراکین اسمبلی کانگریس اور سی پی ایم کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سب کچھ ٹھیک رہا تو مغربی بنگال سے میں راجیہ سبھا جاوں گا۔

سی پی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کانگریس اور سی پی ایم نے مجھ پر جو اعتماد دکھا یا ہے اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ہمیں اس کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دینی ہو گی ۔

ترنمول کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا کے لئے امیدوارکو میدان میں اتارے جانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے امیدوار کو جیت ملے گی ۔ لیکن بی جے پی کی ہی طرح ترنمول کانگریس اگر اراکین اسمبی کو خرید وفروخت نہ کرے تو ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس ارکان اسمبلی کو خرید وفروخت کرتی ہے توان میں اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے درمیان کیا فرق رہ جائے گا۔

بکاش رنجن چودھری نے کہاکہ آج کل ملک میں تو ہارس ٹریڈینگ کاسلسلہ جاری ہے۔ کوئی کسی کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت بنا سکتا اور حکومت گرا بھی سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details