اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس کی ستائش - مغربی بنگال

کولکاتا پولیس نے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے منفرد طریقے کا استعمال کرکے نئی مثال قائم کردی۔

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا
عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

By

Published : Apr 5, 2020, 6:18 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے کئی ریاستوں میں پولیس کا انتہائی سخت رویہ سامنے آیا ہے۔

پولس کی بے رحمانے رویے کی وجہ سے کئی مقامات پر کئی لو گ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔تاہم بسا اوقات پولس کو مجبوری میں بھی لاٹھی چارج کرنی پڑتی ہے

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

کیونکہ سمجھانے کے باوجود لاک ڈاؤن کے درمیان سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ ہجوم میں نظرآتے ہیں۔ تاہم مغربی بنگال کی کولکاتا پولس نے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے سخت رویہ اپنانے کے بجائے نرم اور ہمدردانہ رویہ اختیار کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

کئی مقامات پر کولکاتا پولیس اہلکار، افسران مختلف محلوں میں گانے گاکر لوگوں کا دل بہلانے کے ساتھ گھروں میں رہنے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل کررہے ہیں۔ کولکاتا پولیس کے اس مہم کا مثبت اثر نظرآنے لگا ہے۔

جنوبی کولکاتا کے گڑیاہاٹ پولیس اسٹیشن کے افسران اکدالیہ گارڈن کے علاقے میں آئیکونک گانا ('We shall overcome')جسے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی بازیابی کی تحریک کے دوران گایا جاتا تھا۔ اس نغمہ گاکر لکاتا پولیس اہلکار لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

اس نغمہ کے ذریعہ شہریوں کو پولیس اہلکار یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہم ضرورجیتیں گے مگر اس کیلئے ہمیں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانا ہوگا۔

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

مرکزی کلکتہ کے انٹالی پولیس اسٹیشن کے تحت بھی پولیس افسران نے بھی مختلف محلوں میں نغمہ گاکر شہریوں سے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل کرچکے ہیں۔

عام لوگوں نےکولکاتا پولیس کی کوششوں کو سراہا

تاہم اس مہم کے دوران بھی کولکاتا پولیس کے اہلکار تمام حفاظتی سامان ماسک، دستانے اور معاشرتی فاصلے کااہتمام کررہے ہیں۔ جب پولیس اہلکار یہ پروگرام پیش کرتے ہیں تو لوگ اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے پولیس اہلکار کیلئے تالی بجاتے ہیں اور فلیش لائٹ جلاکر ان کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔ اس کا ویڈیو بنا کر وائرل بھی کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details