ممتا بنرجی کا تلنگانہ کے وزیراعلی کو خط - مصیبت کی گھڑی
وزیراعلی ممتا بنرجی نے قدرتی آفات سے دوچار ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کو خط لکھ کر حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے تلنگانہ میں مسلسل بارش کے سبب وہاں جاری تباہی سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو خط لکھا۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ریاست مغربی بنگال تلنگانہ حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت ریاست تلنگانہ کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے دو کروڑ روپے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ تلنگانہ اس وقت مشکل میں ہیں۔ تلنگانہ کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے۔ جس سے ریاست کو مشکل وقت سے ابھرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری طرف تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں گزشتہ روز بھیانک بارش کے باعث حالات بہت خراب ہیں۔