مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جنوبی بنگال میں لگاتار پیدل مارچ کرنے کے بعد اب ممتا بنرجی شمالی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مہم چلانے والی ہیں. واضح رہے کہ کے شمالی بنگال میں رفیوجیوں کی کافی بڑی تعداد موجود ہے جن میں راج بنگسی اور کامتا پوری طبقے کے لوگ اہم ہیں جو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔
ان کو نظر میں رکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اب شمالی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس طبقے کا دل جیتنے کا یہ اہم موقع ہے ۔گزشتہ لوک سبھا میں ممتا بنرجی کی پارٹی کو اس علاقے سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔