اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کا ریاستی حکومت کے منصوبوں کو گھر گھر پہنچانے کا عزم - West Bengal Cm

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو گھر گھر تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی کا ریاستی حکومت کے منصوبوں کو گھرگھر پہنچانے کا عزم
وزیر اعلی کا ریاستی حکومت کے منصوبوں کو گھرگھر پہنچانے کا عزم

By

Published : Nov 6, 2020, 2:43 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے ریاست کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو عام لوگوں کے گھر گھر پہنچانے کا حکم دیا ہے۔



وزیر اعلی نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت نے بنگال کے عوام کے لئے درجنوں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو عمل میں لائی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ترقیاتی منصوبے تو بہت ہیچ اور عوام کو بھی اس سے زبردست فائدہ مل رہا ہے لیکن ان منصوبوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔'

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ 'ریاست کے تمام اضلاع کے مجسٹریٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ریاستی حکومت کے منصوبوں کو عام لوگوں تک پہنچائے۔'

ممتا بنرجی کے مطابق زیادہ تر عوام ریاستی حکومت کے منصوبوں سے لاعلم ہیں جس کی وجہ سے وہ اس سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں تک پہنچ یا جانکاری نہیں ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو اس کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔

نبنو میں میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ کو سرکاری منصوبوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی سختی سے ہدایت دی۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ 'ہماری ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے اور عوام کی خدمات ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ہماری حکومت ریاست کے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے بلاامتیاز کام کرتی ہے اور کرتے رہے گی'

وزیر اعلی ممتابنرجی نے تین ہزار سے زائد بنگلہ ساہتیہ اور سہیوگ کیندرا کی تشکیل دی ہے جو ریاستی حکومت کے منصوبوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کا کام کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details