اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی اسدالدین پر نکتہ چینی - مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایم آئی ایم قومی صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا نام لئے بغیر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اویسی کی پارٹی فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے'۔

ممتا بنرجی کا نام لئے بغیر اسدالدین پر نکتہ چینی

By

Published : Nov 19, 2019, 8:10 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی لیکن اس بار ان کے نشانے پر حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی رہے ۔انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے مسلمانوں کو ہوش مندی سے کام لینا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 'حیدرآباد کی ایک سیاسی جماعت فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے رہی ہے ۔اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے'۔ انہوں نے اویسی کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لوگ حیدرآباد سے آئے ہیں ان سے ریاست کے مسلمانوں کو بچ کر رہنا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details