کولکاتا:ممتا بنرجی اپنے کٹک دورے کے دوران زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ کٹک کے علاوہ وزیر اعلیٰ بھونیشور بھی جائیں گی۔ان کے ساتھ ریاستی وزرا چندریما بھٹاچاحہ اور ششی پانجا بھی ہوں گی ۔
ممتا بنرجی نے آج پھر کہا ہے کہ یہ حادثہ ریلوے کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے ڈرائیور کے درمیان کوئی تال میل نہیں تھا ۔انہوں نے سوال کیا کہ لگاتار دوحادثے کیسے ہوسکتے ہیں۔
کرمنڈل ایکسپریس اور یشونت پور ہمسفر ایکسپریس کے المناک حادثات میں اوڈیشہ کے باشندوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئ ہیں۔ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 90مسافروں کی موت ہی ہیں ۔کئی مہلوک مسافروں کی لاشیں آج کولکتہ پہنچیں۔ وزیر اعلیٰ خود نوانا کے قریب کونا ایکسپریس وے کے اوپر ٹول پلازہ پر مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ۔وہاں سے وزیر اعلیٰ ایس ایس کے ایم اسپتال گئے۔ ٹرین حادثہ میں زخمی تین افراد ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔