اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی متوا سماج سے ملاقات آج - وزیراعلی ممتابنرجی متوا

وزیر اعلی ممتا بنرجی متوا سماج کے رہنماؤں سے نبنو میں ملاقات کریں گی۔ اسمبلی انتخابات سے قبل یہ ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ بی جے پی کے سنئیر رہنما امت شاہ کے بنگال آنے سے قبل ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

وزیراعلی ممتابنرجی کی متوا سماج سے ملاقات آج
وزیراعلی ممتابنرجی کی متوا سماج سے ملاقات آج

By

Published : Nov 4, 2020, 12:19 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی اسمبلی انتخابات سے قبل متوا سماج کے ناراض رہنماؤں کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بنگاؤں میں متوا سماج کے ووٹ کی کافی اہمیت ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور بی جے پی دونوں متوا سماج کے ووٹ بینک پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور امت شاہ دونوں کو متوا سماج کے ووٹوں کی اہمیت معلوم ہے اس لئے دونوں پارٹیاں اس کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق متوا سماج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ متوا سماج ہمیشہ سے ہی ترنمول کانگریس کے ساتھ رہا ہے۔

انہوں نے پی جے پی پر متوا سماج کو لے کر سیاست کر نے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متوا ایک سماج ہے انہیں گمراہ کرنا جائز نہیں ہے۔

متوا سماج کے ووٹ کافی اہم ہیں۔ ان کے ووٹ سے جیت ہار کا فیصلہ ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details