کولکاتا:تریپورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بھی کمر کس لی ہے۔ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس نے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے آ سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا یہ سیاسی جلسہ 7 فروری کو تریپورہ میں ہوگا۔اس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے اس کی تفصیلی معلومات دی۔
CM Mamata Banerjee In Tripura On 7th February ممتا بنرجی کا انتخابی مہم کے لیے سات فروری کو تریپورہ کا دورہ - تریپورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 7 فروری کو تریپورہ میں 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے آ سکتی ہیں۔ CM Mamata Banerjee Will Hold Public Rally In Tripura On 7th February
پارٹی کے لیڈروں نے بتایا کہ ترنمول اپنی جیت کے امکان کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ووٹ تقسیم نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بار تریپورہ کے لیے مختلف انتخابی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کی وزیراعلیٰ بنرجی کے 6 فروری کی سہ پہر اگرتلہ آنے کا امکان ہے اور وہ رات یہاں قیام کریں گی۔ وہ اگلی صبح یعنی 7 فروری کو ادے پور میں ماتا تریپوریشوری مندر جائیں گی اور ایک انتخابی ریلی سے خطاب اور پارٹی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے روڈ شو کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Meghalaya وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی میگھالیہ کی عوام سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل