اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم لوگوں کی جان بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں'

وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال ایک ساتھ کئی محاذوں پر مقابلہ کررہاہے

By

Published : Jun 5, 2020, 10:25 PM IST

'ہم لوگوں کی جان بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں کوئی سیاست میں مصروف ہے'
'ہم لوگوں کی جان بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں کوئی سیاست میں مصروف ہے'

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی نے کہاکہ کورونا وائرس اور لاکھوں غیر مقیم مزدوروں کی واپسی سے نمٹ ہی رہے تھے امفان طوفان نے ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔حکومت ان لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر اپوزیشن جماعتیں سیاست میں مصروف ہیں۔

'ہم لوگوں کی جان بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں کوئی سیاست میں مصروف ہے'

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگوں کی مدد اور حالات کنٹرول کرنے میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے کام میں رخنہ ڈال رہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ امفان طوفان کی وجہ سے بے گھر ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے ریاستی حکومت نے 55,000کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ کوئی بھی ریاست ایک ساتھ تین چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی تھی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ قدرتی تباہی کے وقت اپوزیشن جماعت اور حکومت دونوں مل کر کام کرتی ہیں۔بے گھر لوگوں تک امداد پہنچاتی ہے مگراپوزیشن جماعتیں عوامی فلا ح وبہبود انجام دینے کے بجائے اپنے لئے سیاسی مواقع کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مصیبت کے لمحے میں بھی ووٹ بینک کی سیاست کی فکر ہے۔ جب کہ ہم کورونا وائرس اور امفان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پھر بھی کچھ سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہمیں ہٹا دیا جائے اور ہماری حکومت کو برطرف کردیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم مودی کو دہلی سے ہٹادیا ہے۔ کیایہ سیاست کرنے کا وقت ہے؟ پچھلے تین مہینوں میں حزب اختلاف کہاں تھی ہم تین ماہ سے میدان میں ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ بنگال کورونا وائرس اور سازش دونوں کے خلاف جیت حاصل کرے گی۔دوسری جانب مرکزی ٹیم امفان طوفان سے ہونے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details