کولکاتا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات کے موسم آ چکے ہیں اب مذہب اور نفرت کی سیاست پر جمہوریت کو قتل کرنے کا کھیل شروع ہو گا اور اس کے لئے صرف اور صرف ایک پارٹی ذمہ دار ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Warns Officials About Voters List Revision At Ranaghat In Nadia
وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ کئی علاقوں میں مذہب کی بنیاد پر رائے دہندگان کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے گئے ہیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے 2023 کے لئے ریاست کی مسودہ ووٹر لسٹ شائع کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹرز کی تعداد ایک سال میں بڑھنے کے بجائے 12 ہزار 577 کم ہوئی ہے۔ اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکف بی جے پی نے کئی جگہوں پر ووٹر لسٹ سے 30 فیصد ووٹروں کے نام نکال دیے ہیں۔ آپ کو خود چیک کرنا ہوگا کہ آیا آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے یا نہیں۔ ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی صورت میں کوئی سہولت نہیں ملے گی۔ راشن کارڈ سے نام خارج کر دیئے جائیں گے۔ ووٹر لسٹ سے نام بھی حذف کر دیے جائیں گے۔