کولکاتا: مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ایک بار پھر بند کی سیاست زور پکڑنے لگی ہے۔ گورکھا لینڈ کے مطالبے کو لے کر پہاڑ میں 12 گھنٹے کا بند منایا جا ریا ہے۔ جی ٹی اے مخالف پارٹی نے اسمبلی میں منظور کی گئی قرار دادا کے خلاف بدھ سے پہاڑ میں 12 گھنٹے کے بند کی کال دی ہے۔ اس میں بنئے تمانگ، ہمرو پارٹی کے بانی اجے ایڈورڈ سمیت جی ٹی اے کے 7 ارکان شامل ہیں۔ انہوں نے 24 گھنٹے کا بھوک ہڑتال بھی شروع کی ہے۔ دارجلنگ میں بھانو بھون کے سامنے ان کی بھوک ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔
سیکنڈری امتحان بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں ممتا نے سلی گوڑی اسٹیج سے بند کے منتظمین کو سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں کوئی شٹ ڈاؤن نہیں ہوگا۔ ہم بند کی حمایت نہیں کریں گے۔ اگر کوئی بنگال کی تقسیم پر احتجاج کرنا چاہے وہ احتجاج کر سکتا ہے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔