اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی نے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا - وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 31 مارچ تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ اس سے قبل 27مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ممتابنرجی نے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا
ممتابنرجی نے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا

By

Published : Mar 25, 2020, 12:02 AM IST

اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا شہر کے مختلف اسپتالوں آرجی کار، کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال، این آر ایس، ایس ایس کے ایم، نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال کا دورہ کرکے اسپتال کی تیاروں کا جائزہ لیا۔

ممتابنرجی نے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 31مارچ تک کردیا گیا ہے اور یہ تمام ریاست میں نافذ ہوگا۔

ممتابنرجی نے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا

جبکہ اس سے قبل دیہی علاقوں کو میں یہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا تھا۔دوا خانے اور دیگر ضروری دوکانوں کے علاوہ تمام دوکانیں بند ہیں۔مرکزی کولکاتا کا دھرم تلہ اسکوائر جہاں ہمیشہ بھیڑ رہتی تھی وہاں بالکل سناٹا چھایا ہوا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں صورت حال خراب ہونے سے قبل ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔بنگال میں ابھی کورونا وائرس ابتدائی مرحلے میں ہے۔ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر افراد باہر سے آئے ہیں۔یا پھر متاثر افرادکے قریب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو متاثر کرنے میں وقت لگتا ہے۔اس لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے اسپتالو ں کا دورہ کرکے ووائیوں کے اسٹاک اور دیگر ضروری سامانوں سے متعلق جائزہ لیا۔اسپتالوں میں پہنچنے سے ڈاکٹروں کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں پر فخر ہے، وہ پوری تندہی سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں۔اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے چہرے کے نصف حصے کو بند کررکھا تھا کے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔

کل ممتا بنرجی کی ہدایت پر کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کا خالی کرادیا گیا ہے۔یہاں صرف کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا

جبکہ اس وقت بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔کل آل پارٹی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے جانچنے کیلئے ریاست میں کٹس کی قلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت اپنے طور پر کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی جلد سے جلد فنڈ جاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details