کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ چند دنوں سے ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ جمعہ کو ایس ایس کے ایم پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ وہاں معمول کے چیک اپ کے لئے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر وہ ٹھیک ہیں ۔میں پاؤں کے چیک اپ کے لیے آئی ہوں۔ میں چل رہی ہوں سب کچھ ٹھیک ہے۔روزانہ بیس ہزار قدم چلنا پڑتا ہے۔ میرے پاس وقت نہیں ہے۔ میں صرف ایکسرے کرانے آئی ہوں۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ ستمبر میں اسپین اور دبئی کا دورہ کرنے کے بعد ایس ایس کے ایم آئی تھیں۔ بیرون ملک کے دورے کے دوران ان کے بائیں گھٹنے میں چوٹ آئی۔ وزیر اعلیٰ اپنے غیر ملکی دورے میں مصروفیت کے باعث اپنے پاؤں کا علاج نہیں کراسکیں۔ چنانچہ وہ کلکتہ واپس آنے کے ایک دن بعد اپنے پاؤں کا علاج کرانے آئی تھیں۔