مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی خلع بنگال میں آئے بھیانک طوفان بلبل کے بعد سمندر سے متصل اضلاع میں تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ کاطوفان سے متاثرہ علاقے کادورہ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے کابینہ کے وزراء اوراعلیٰ افسران کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ آج کاکدیپ کے باک کھالی پہنچی۔طوفان سے متاثر علاقوں میں پہنچنے کے بعد تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔
کاکدیپ میں ضلع انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاکہ قدرتی آفات کے سبب بیشتر علاقوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ ذمہ داران کوبازآبادکاری کے کاموں کے لیے سرجوڑ کربیٹھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں حالات معمول پر آنے میں دس سے بارہ دنوں کا وقت لگ سکتا ہے۔اس کے لیے تمام لوگوں کو سنجیدگی سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں کو حالات سے گبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔حکومت ان کے ساتھ ہے۔ عام لوگوں کو ان کی پریشانیوں سے نجات دلانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن حکومت مصیبت کے وقت عام لوگوں کا ساتھ چھوڑنہیں سکتی ہے۔
ممتابنرجی کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے۔میں خود متاثرہ علاقوں کی مددکرنے کےلیےیہاں آئی ہوں۔میری حکومت کے بیشتر وزراءکو متاثرہ علاقوں میں دس سے بارہ دن گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔