مالدہ:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست سے پیسہ لے جاتے ہیں اور ریاست کی ہی پیسہ دینا نہیں چاہتے ہیں ۔وہ سیاست کررہے ہیں ۔بنگال کی معیشت کو برباد کرنا چاہتی ہے۔ مرکزی ٹیموں کو بنگال بھیجا جاتا ہے ۔اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں کتنی ٹیمیں بھیجی جاتی ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے شمالی بنگال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے ہیں ۔آج ہم نے 1200کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکپا ہے۔ہماری حکومت آنے کے بعد ہم اس ضلع میں کام کرتے ہیں۔ضلع میں خواتین کا تھانہ، نیا تھانہ، بہت سی چیزیں قائم کی جارہی ہیں۔ ہوائی اڈہ بن رہا ہے۔ مالدہ، بالور گھاٹ، کوچ بہارمیں ہوائی اڈہ بنے گا۔ مالدہ، مرشد آباد میں سیاحت ہو رہی ہے۔ ندیا، جنوبی دیناج پور میں پل بنایا گیا ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لیے مدد کی گئی ہے۔ یہاں 30 فیصد اقلیتیں ہیں، وہ بھی پڑھنا چاہتی ہیں۔ ہم تعلیم کو روکنے نہیں دیں گے۔