اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Opposition اپوزیشن رہنماوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں اپوزیشن رہنماوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے۔حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے تعاون سے ہی ریاست کی ترقی ممکن ہے ۔Mamata Banerjee on Opposition

اپوزیشن رہنماوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت
اپوزیشن رہنماوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت

By

Published : Nov 25, 2022, 8:07 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے والد ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،وہ ایک ذہن سیاسی رہنما ہیں جو ترقی میں یقین رکھتے ہیں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Target Opposition In Assembly

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ وہ ان کی عزت کرتی ہیں۔کیونکہ انہوں نے مدنی پور کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں کو نظر انداز نبہں کیا جا سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے سرکاری میٹنگوں میں نہ بلائے جانے کی شکایت کی ہے۔ کوئی بھی اپوزیشن لیڈر، بی جے پی کے ریاستی صدر گورنر کے حلف بردجاری تقریب میں نہیں آئے۔یہ اچھی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Meet Suvendu وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری سے ملاقات

انہوں نے کہاکہ لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس راج بھون میں گورنر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے۔ ان کا بہت بہت شکریہ۔انہوں نے اپوزیشن کا رول نبھایا ، اپوزیشن کے طور پر آئے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Target Opposition In Assembly

ABOUT THE AUTHOR

...view details